لاہور ( پ ر ) ڈینگی آگاہی مہم کے حوالے سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین شاد باغ میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مسز ثمینہ رائو وائس پرنسپل نے ڈینگی مہم کی کامیابی اور طالبات کے تعاون کے حوالے سے بات کی۔ منزہ مبین نے ڈینگی مہلک ہے کے حوالے سے گفتگو کی۔ مسز تحسین نے طالبات سے کوئز پروگرام میں ڈینگی کے بارے میں معلوماتی سوالات کئے۔ مہمان خصوصی پرنسپل مسز عابدہ سیف نے صحت مند معاشرے کے حوالے سے حکومت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا۔ مس لبنی شمیم نے خطاب کیا۔