لاہور ( سپیشل رپورٹر)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آئین وقانون نہیں اپنی خواہشات کو تر جیح دیتی ہے ‘جب پو لیس میں تقر ریاں میرٹ پر نہیں ہونگی تو لوگوں کو انصاف نہیں پو لیس کی گولیوں کا ہی سامنا کر نا پڑ یگا ‘‘۔پنجاب حکو مت وکلاء کو صرف تسلیاں دے رہی ہے عملی طور پر انکے اقدامات زیر و نظر آتے ہیں ۔ وہ ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کے پو لیس فائر نگ سے جاں بحق ہونیوالے صدر رانا خالد عباس اور عرفان چوہان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ پو لیس اہلکاروں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے۔