چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے بنیادی وجوہات کا خاتمہ بھی ضروری ہے

May 30, 2015

اداریہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھٹوں سے چائلڈ لیبر ختم کرنے کےلئے 6 ماہ کا ہدف مقرر کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب غربت ختم کرنے، غریبوں کو انکے حقوق دلوانے کےلئے کمر بستہ ہیں۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کےلئے بھی انہوں نے 6 ماہ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ لیکن خادم پنجاب کو ان معصوم بچوں کے ہاتھ قلم کی بجائے مزدوری کی جانب بڑھنے کی وجوہات کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ کوئی بھی خوشحال انسان اپنے بچوں کو کم عمری میں مزدوری نہیں کراتا بلکہ جب اسکے گھر میں فاقے پڑ رہے ہوتے ہیں تو وہ مجبوراً اپنے بچوں کو کمانے کےلئے بھیجتا ہے۔ان بچوں کو الاﺅنسز دیئے جائیں‘ انکی تعلیم کا بندوبست کیا جائے۔ اگر خادم پنجاب یہ کام کرتے ہیں تو پھر 6 ماہ کی بجائے 6 ہفتوں میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ جب تک بنیادی مسائل ختم نہیں ہوتے تب تک چائلڈ لیبر کا خاتمہ ایک خواب ہی رہے گا۔

مزیدخبریں