لاہور (سپیشل رپورٹر) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے جماعة الدعوة میانمار میں تشدد سے ہجرت پر مجبور ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی بھرپور امداد کر رہی ہے، انڈونیشیا میں پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں میں لاکھوں روپے کی اشیائے ضروریہ تقسیم کی گئی ہیں، جلد مزید امدادی سامان بھجوایا جائے گا، مخیر حضرات مظلوم روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے آگے بڑھیں۔ جامع مسجد القادسیہ میں خطبہ جمعہ کے دوران ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے انہوں نے کہا برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا امریکہ و یورپ اپنے ملکوںمیں جو چاہیں قانون سازی کریں ان کا معاملہ الگ ہے۔ مسلمانوں کا غیر اسلامی نظاموں کو قبول کرنا فطرت کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔ہر شخص تسلیم کرتا ہے اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بظاہر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جنگ شروع کی لیکن سب سے زیادہ دہشت گردی یہی پروان چڑھا رہے ہیں۔ امیر جماعةالدعوة نے کہا کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک میں شرعی سزائیں نافذ کر دی جائیں، قاتلوں کو جیلوں میں پھانسیاں دینے کی بجائے چوکوں و چوراہوںمیں پھندوں پر لٹکایا جائے۔ چور کے ہاتھ کاٹے جائیں اور عزتوں کے لٹیروں کو برسرعام شریعت کے مطابق سزائیں دی جائیں تو پورے ملک میں امن قائم ہو جائے گا۔
حافظ سعید