افغانستان : طالبان نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کر لیا‘ 37 اہلکار لاپتہ

May 30, 2015

کابل (اے پی پی) افغانستان میں طالبان نے درجنوں فوجی چوکیوں پر قبضہ کرلیا جبکہ 37 افغان فوجی لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ ارزگان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر اہلکار محمد حنیف حنفی نے بتایا کہ صوبے میں طالبان نے درجنوں چوکیوں پر حملہ کر کے ان پر قبضہ کر لیا ہے اور کئی فوجیوں نے افغان طالبان کے خوف سے خودکشی کرلی ہے جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کئی فوجی چوکیوں پر قبضے کا خطرہ لاحق ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مزکورہ فوجی روپوش ہوگئے ہیںاور یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ فوجی طالبان سے مل گئے ہیں تاہم عبدالکریم کریمی نے بتایا ہے کہ ان میں سے کئی فوجی طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ صوبہ ارزگان میں گزشتہ دو ہفتوں سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
فوجی چوکی

مزیدخبریں