راولپنڈی (این این آئی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کل ہو گی۔ قبل ازیں گذشتہ سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ سمیت چار گواہوں کو دوبارہ طلب کرنیکی درخواست پر بحث مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کیا گیا، سپیشل پراسیکیوٹر چوہدری اظہر اور پرویز مشرف کے وکلاء سمیت دیگر نے درخواست پر بحث کی تھی ۔ بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے مدعی مقدمہ اور ڈی ایس پی کو دوبارہ طلب کرنے کی 2 درخواستیں مسترد کر دیں جبکہ ایف آئی اے کی 2درخواستیں منظور کرتے ہوئے انسپکٹر الیاس اور ڈی ایس پی نیاز کو آئندہ سماعت پر عدالت طلب کیا تھا۔
بے نظیر قتل کیس راولپنڈی: بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کل ہوگی
May 30, 2016