علامہ اقبال نے 30 کی دہائی میںچین کے عروج کی پیش گوئی کی تھی: چینی سفیر

اسلام آباد (آئی این پی) شاعر مشرق، مفکر اسلام، حکیم الامت، مصور پاکستان اور عظیم فلسفی شاعر حضرت علامہ محمد اقبال نے 30کی دہائی میں اپنی شہرہ آفاق نظم میں چین کے عروج کی یہ کہہ کر پیشنگوئی کی تھی "ہمالہ کے چشمے ابلنے لگے، گرا ں خواب چینی سنبھلنے لگے۔ پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نظم میں یہ پیشن گو ئی کی گئی ہے کہ ایشیا کا عروج ہو گا اور چین کا عنفوان شبا ب ہو گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ "چین اور پا کستان کی دوستی کی ایک طو یل اور پا ئیدار تا ریخ ہے جو ان کے عوام کی مشتر کہ خوا ہشات کو پورا کر تے ہو ئے وقت کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو تی جا رہی ہے،"چین کے آ نجہا نی وزیر اعظم چو این لا ئی نے ایک مر تبہ کہا تھا کہ "چین اور پا کستان کے عوام تا ریخ کے آ غاز سے اچھے ہمسا ئے اور دوست ہیں".بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی 1951میں چین اور پا کستان نے با ضا بطہ طور پر سفا رتی تعلقات قا ئم کیئے جس سے دو نوں مما لک کے در میان تعلقات کے ایک نئے با ب کا آ غاز ہوا اس کے بعد سے ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے تعاون کیا ہے اور قو می آزادی ، خود مختاری اور علا قائی یکجہتی کے تحفْظ اقتصا دی اور سما جی تر قی کے فرو غ ، عوام کا معیار زندگی بہتر بنا نے ، بین الاقوا می سچا ئی اور انصاف کو سر بلند رکھنے کے علا وہ عا لمی امن بر قرار رکھنے میں عظیم کا میا بیاں حا صل کی ہیں۔ چین اور پاکستان کے تعلقات کا سنگ بنیاد، مساوات، خلو ص نیت، با ہمی مفادات، با ہمی امداد، عوامی نوعیت کی اور مشترکہ خوشحالی ہے۔ چین پاکستان تعلقات مختلف تہذیبوں اور سماجی نظاموں کے ریاست سے ریاست کے مابین تعلقات کا نمونہ بن گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن