لاہور(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاسی شہید ہونا چاہتی ہے مگر انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ‘ستمبر اور اکتوبر سے پہلے تمام ’’اعلانات ‘‘ہوجائیں گے اور کرپشن کرنیوالوں کا کڑا احتساب ہوگا‘‘ نوازشریف کسی بھی صورت اپنے بھائی کو آگے نہیں آنے دیں گے ‘پارلیمانی کمیٹی سے کچھ نہیں نکلے گا اور عید کے بعد اپوزیشن کو سڑکوں پر ہی آنا پڑیگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا حساب نہیں دینا چاہتی بلکہ انکی کوشش ہے کہ وہ کسی صورت سیاسی شہید بن جائے اور فوج انکو اقتدار سے نکال دیں مگر مسلم لیگ (ن)کی یہ خواہش پوری نہیں ہوگی اور نوازشریف اور انکے خاندان کو کرپشن کا حساب دینا پڑیگا۔