اردن کے بادشاہ نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی‘ ہانی الملکی نئے وزیراعظم نامزد

عمان (آئی این پی) اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ ثانی نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ ثانی نے ملکی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فرمان جاری کیا ہے۔ اردن میں رواں برس کے آخر میں الیکشن کا انعقاد اب قبل از وقت کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں بتائی گئی۔ شاہ اردن نے سینیئر سیاست دان اور اکانومسٹ ہانی الملکی کو نیا وزیراعظم نامزد کرتے ہوئے انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔ الملکی اردن کے سابق وزیر خارجہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...