لاہور (خبر نگار) رمضان سے پہلے گرانفروشوں نے مخصوص پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ رمضان میں افطاری کے وقت سب سے زیادہ استعمال ہونے وال پھل کیلے کی قیمت میں صرف ایک ہفتے میں 34 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اور اول درجہ کیلا جو پہلے بھی 56 روپے درجن دستیاب نہیں تھا کی قیمت بڑھا کر 90 روپے درجن کر دی گئی ہے۔ وہ 90 روپے میں بھی درجہ دوم کا بھی دستیاب تھا۔ سبزیوں میں آلو 2 روپے اضافہ سے 23، پیاز 2 روپے اضافہ سے 22، ٹماٹر ایک روپے اضافے سے 11، لہسن دیسی 120، لہسن چائنہ 5 روپے کمی سے 150، ادرک تھائی لینڈ 6 روپے اضافہ سے 45، ادرک چائنہ 10 روپے اضافہ سے 85، میتھی 13 روپے اضافہ سے 37، ماڑو 2 روپے اضافہ سے 21، پھلیاں رواں 3 روپے اضافہ سے 58، بند گوبھی 4 روپے اضافہ سے 15، گوبھی 4 روپے اضافہ سے 43، گھیا کدو 6 روپے اضافہ سے 21، ٹینڈے 14 روپے اضافے سے 35 روپے کلو ہو گئے، پھلوں میں سیب پہاڑی 100، سیب میدانی 80 اورامری 5 روپے اضافہ سے 77، سیب سفید 70، سیب نیوزی لینڈ 7 روپے اضافہ سے 242، کینو 145 روپے درجن، تربوز 3 روپے اضافے سے 15، کیلا اول 34 روپے اضافہ سے 90 روپے درجن، کیلا دوم 62 روپے درجن، خوبانی پیلی 10 روپے کمی سے 95، خوبائی سفید 17 روپے کمی سے 138، آلوچہ 4 روپے کمی سے 36 انگور بدانہ 105، پپیتا 80 روپے کلو ہو گیا۔