کسٹمر ڈیوٹی کی مد میں180 ارب روپے وصول، مالی سال کی پہلی ششماہی میں ادائیگیاں33 فیصد بڑھ گئیں

اسلام آباد (این این آئی)زشتہ سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی میں 33فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے ۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تادسمبر 2015ء کے دوران ایف بی آر کو کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 180ارب روپے کی وصولیاں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2014ء کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 135.3ارب روپے کی وصولیاں ریکارڈ کی گئی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کے ضمن میں 44.7ارب روپے کی زائد وصولیاں ہوئی ہیں جو 33.04فیصد تک زائد ہیں۔

ای پیپر دی نیشن