داتا دربار، لاری اڈہ اور ایف سی کالج انڈر پاس سے 3 افراد کی نعشیں برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ داتا دربار کے علاقہ میں 22 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی ہے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متوفی کو نوسر بازوؤں نے دھوکا دہی سے زہریلی چیز کھلا کر نقدی و قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے اور زہریلی چیز کھانے سے اس کی موت ہو گئی۔ 22 سالہ علی سفیان نامی شخص مردہ حالت میں پڑا تھا نعش کی موجودگی پر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔ تھانہ لاری اڈا کے علاقہ میں آزاد کشمیر کا رہائشی 64 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دی پولیس کا کنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد حقائق معلوم ہو سکے گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔ ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 35 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...