اصلاحات پسند امیدوار کو شکست، علی لاریجانی دوبارہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر منتخب

تہران (اے پی پی) رواں برس کے پارلیمانی انتخابات کے بعد قائم ہونے والی نئی ایرانی پارلیمنٹ نے سابقہ پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی کو ایک مرتبہ پھر اپنا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔ اسپیکر کے الیکشن میں معتدل قدامت پسند لاریجانی کو اصلاحات پسند امیدوار محمد رضا عارف کا سامنا تھا۔ وہ 173 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اْن کے حریف امیدوار کو 103 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمانی الیکشن میں اصلاحات پسند صدر حسن روحانی کے حامی پارلیمنٹ میں پہنچے ضرور لیکن وہ اسپیکر کا منصب حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن