تہران (اے پی پی) ایران کی بحریہ کے حکام نے بتایا ہے کہ بحرہند کے شمال میں ایران اوربھارت کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں ختم ہوگئی ہیں۔ ایران کی بحریہ کے ریئرایڈمرل حسین آزاد نے میڈیا کو بتایا کہ ایران اور بھارت کی مشترکہ بحری فوجی مشقیں بحری اطلاعات و معلومات اور تجربات کے تبادلے کی غرض سے ہفتے کی صبح آبنائے ہرمز سے شروع ہوئیں اور شمالی بحر ہند کے ایک حصے میں جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگئیں۔
مشقیں ختم
ایران اور بھارت کی مشترکہ بحری مشقیں ختم ہو گئیں
May 30, 2016