حیدرآباد(نوائے وقت نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے سیاسی اتحاد ممکن نہیں ہے۔ وزیراعظم اچھے آدمی ہیں، وہ نااہل مشیروں کے کہنے پر سیاسی غلطیاں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک صوبے کے لئے پالیسیاں کچھ اور ہیں اور دوسرے کے لئے کچھ اور۔ حکومت میں کئی لوگ ایسے ہیں جو دہشت گردوں کے حمایتی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ کسان پیکج ہو یا کوئی اور منصوبے ‘فائدہ مخصوص لوگوں کو ہی ملتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولابخش چانڈیوکا کہنا تھا کہ زرداری صاحب نوازشریف کی عیادت کرنے چلے جائیں تو کوئی بری بات نہیں ہے۔ وزیراعظم کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔
چانڈیو
نوازشریف کے ساتھ سیاسی اتحاد ممکن نہیں: مولا بخش چانڈیو
May 30, 2016