کانگرس نے وزیر اعظم مودی کی 2سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیدیا

May 30, 2016

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی 2سالہ کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے اپنی دو سال کی مدت کار میں ہی عوام کو مایوس کر دیا ان کی بڑی بڑی باتیں زمینی حقائق سے نہیں مطابقت نہیں رکھتیں، دو سال میں مودی حکومت نے جمہوریت کے قتل اور وفاقی ڈھانچے کا گلا گھونٹا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی حکومت کی جانب سے دو سالہ کارکردگی کو مایوسی کن قرار دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ دو سال میں مودی حکومت نے جمہوریت کے قتل اور وفاقی ڈھانچے کا گلا گھونٹا ہے اور اس دوران اتراکھنڈ میں اس کے گھنائونے منصوبوں پر پانی پھرا ہے اور عدالت نے جس طرح سے اسے زمین پر رہنے کی ہدایت دی ہے، اسے مودی حکومت کبھی بھول نہیں پائے گی۔پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ اقتدار کے غرور میں مسٹر مودی اور بی جے پی کی حکومت کوآپریٹو وفاقیت کے اصول کو بھی بھول گئی ہے اس لئے اس نے اروناچل پردیش میں اور پھر اتراکھنڈ میں منتخب حکومتوں کو ہٹایا ہے۔
کانگرس/مودی

مزیدخبریں