دلے والا، سرائے عالمگیر میں نوجوان اور بوڑھے شخص نے زندگی ختم کرلی

May 30, 2016

دلے والا + سرائے عالمگیر (نامہ نگاران) دلے والا، سرائے عالمگیر میں نوجوان اور بوڑھے شخص نے زندگی ختم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پہوڑاں والا کے سابق چیئرمین عشر و زکوٰۃ کمیٹی ذوالفقار علی پہوڑ نے نامعلوم وجوہات پر پھندا ڈال کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ابھی تک خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔علاوہ ازیں سرائے عالمگیر میں ملک پور کے 65 سالہ شخص حبیب الرحمن نے نہر اپر جہلم سرائے عالمگیر میں مبینہ طور پر پل پر سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے نہر سے نعش نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی۔
زندگی ختم

مزیدخبریں