اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مذہبی جماعتوں نے ملکی مفادات کے تحفظ اور غیر ملکی سازشیں ناکام بنانے کیلئے دفاع پاکستان کونسل کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آج اسلام آباد میں مولانا سمیع الحق کی صدارت میں اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، انس نورانی، سینیٹر ساجد میر، حافظ سعید، اعجاز الحق اور دیگر مذہبی جماعتوں کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے جارحانہ عزائم کے خلاف بڑی احتجاجی ریلیوں کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
دفاع پاکستان کونسل