پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہئے: سابق چیف جسٹس و پاکستان افتخار چودھری

May 30, 2016

لاہور (این این آئی) سابق چیف جسٹس و پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار حسین چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ میرا کبھی بھی قریبی تعلق نہیں رہا ، تبدیلی کسی بھی اور ذریعے سے نہیں بلکہ ان ہائوس آنی چاہیے ، پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات کیلئے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ، اصولوں پر چلنے کیوجہ سے آج پو ری قوم جنرل راحیل شریف کی عزت کر تی ہے ۔نجی ٹی وی کوانٹرویو میں جسٹس (ر)افتخار حسین چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس نے پانامہ لیکس پر کمیشن بنا نے سے انکا رنہیں کیا بلکہ ٹی او آرز پر اعتراض اٹھایا۔ عمران خان صاحب دوسروں پر تنقید کر تے تھے لیکن آف شور کمپنیوں میں ان کا نام بھی آگیا۔ عدلیہ بحالی تحریک میں جس طرح لو گ میری بحالی کیلئے نکلے اسکے پیچھے کوئی اور طاقت نہیں تھی بلکہ صرف اور صرف عوام کی طاقت تھی کیونکہ یہ ایک خالصتاً عوامی مطالبہ تھا۔ہماری جماعت کے لوگوں پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی داغ نہیں اس لیے جو صاف سیا ست کر ے گا صرف اس کے ساتھ اتحاد کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب لانگ مارچ میں شرکت کرنے کے حق میں نہیں تھے بلکہ انہوں نے پنجاب میں گورنر راج لگنے کے بعد عدلیہ بحالی کے لا نگ مارچ میں شرکت کا اعلان کیا۔
افتخار چودھری

مزیدخبریں