زرداری کا بیان: اپوزیشن میں فاصلے پیدا ہونے کا تاثر ختم ہو گیا

May 30, 2016

اسلام آباد (سجاد ترین / خبرنگار خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے 2 ماہ بعد پانامہ لیکس کے معاملے پر بیان جاری کرکے حکومتی اور پی پی پی کے درمیان مفاہمت کی پالیسی اختیار کرنے کے تمام امکانات کو ختم کردیا اور اس سے صورتحال واضح ہوگئی ہے۔ اس بیان کے بعد آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے موقف کو الگ الگ قرار دینے والوں کو بھی واضح پیغام مل گیا ہے۔ آصف علی زرداری کے اس بیان کے بعد اپوزیشن کی جماعتوں کے درمیان فاصلے پیدا ہونے کے تمام تاثر ختم ہوگئے ہیں۔ اب اپوزیشن متحد ہو کر پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں حکومتی لوگوں سے ٹی او آر پر بات کریگی۔ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما پہلے ہی پانامہ لیکس پر حکومت کا ساتھ دینے کی مخالفت کررہے تھے مگر آصف علی زرداری کی خاموشی کی وجہ سے پارٹی کی واضح پالیسی سامنے نہیں آرہی تھی۔
مفاہمت/ امکانات ختم

مزیدخبریں