بلوچستان سے گرفتار افغان ایجنٹوں کو ’’را‘‘ کی مدد حاصل تھی

لاہور (جواد آر اعوان + نیشن رپورٹ) بلوچستان سے گرفتار افغان انٹیلی جنس نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے 6 ایجنٹ تخریب کاری کیلئے افغان مہاجرین کے کیمپوں اور انکے قریبی علاقوں میں پناہ لیتے تھے۔ ذرائع نے کہا ہے سی پیک سے وابستہ منصوبوں کو تباہ کرنے کیلئے ان افغان ایجنٹوں کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے کارندوں کی مدد حاصل تھی۔ تخریب کاری کیلئے میجر جنرل نعیم بلوچ معاملات ہینڈل کرتا تھا جبکہ جنرل مومن اسکا اہم لیفٹیننٹ تھا۔ یہ ایجنٹ پاکستان کیخلاف آپریشن ہلمند اور قندھار سے کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ایجنٹوں نے بتایا کہ جنرل ملک تحریب کاری، بم دھماکوں، قتل اور اغوا کیلئے این ڈی ایس کے ایجنٹوں کو تربیت دینا تھا جنرل بلوچ ہلمند نمروز اور غور ہیں این ڈی ایس کا 2002 سے لیکر 2009ء تک علاقائی چیف رہا ہے۔ ان گرفتار افغان ایجنٹوں نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا بم دھماکے کیلئے انکو 80 ہزار جب کہ قتل کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ملتے تھے، این ڈی ایس انکو تربیت اور اسلحہ فراہم کرتی تھی۔
ذرائع/ گرفتار افغان ایجنٹ

ای پیپر دی نیشن