نکانہ: مہندی کی تقریب میں چھاپہ، خواجہ سرائوں سمیت 8افراد گرفتار، پولیس نے رشوت لے کر چھوڑ دیا

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) مہندی کی تقریب میں خواجہ سرائوں کے ڈانس کے دوران پولیس نے چھاپہ مار کر تین خواجہ سرائوں سمیت 8افراد کو گرفتار کر لیا بعد میں بھاری رشوت وصول کر کے گرفتار 8افراد کو باعزت رہا کردیا جبکہ دولہا کے صرف ایک عزیز کے خلاف آتش بازی اور سائونڈ سسٹم کا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گائوں واڑہ لہب داس میں مہندی حسن اور زمان کی مہندی کی تقریب میں تین خواجہ سراء سائونڈ سسٹم لگا کر ڈانس کر رہے تھے۔ پولیس نے مخبری پر چھاپہ مار کر خواجہ سرائوں سمیت لاہور کے رہائشی دو حقیقی بھائیوں عاطف ، مراتب، اکرم، کرامت شاہ، رفیق کو گرفتار کر لیا اور ڈیڑھ گھنٹے کے مک مکا کے بعد آٹھوں افراد کو بھاری رشوت لیکر چھوڑ دیا اور گائوں کے رہائشی ایک شخص مراتب علی کو پکڑ کر اس کے خلاف آتش بازی اور سائونڈ سسٹم کا مقدمہ درج کر لیا۔
مہندی /چھاپہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...