لندن (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، نجی ٹی وی کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائرپورٹ پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور نعرے بازی کی۔ شہباز شریف میڈیا سے بات چیت کئے بغیر ہی روانہ ہو گئے اس موقع پر شدید دھکم پیل ہوئی۔
کارکن آمنے سامنے