عمران پر وفاقی وزراء کی تنقید‘ معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھائیں گے: شاہ محمود قریشی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کا وفاقی وزراء کی عمران خان پر تنقید کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھانے اور شدید احتجاج کا فیصلہ ۔تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقریشی نے اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت اور اسکے لوگ ملک میں سیاسی ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور خواجہ سعد رفیق اور عابد شیر علی جیسے لوگوں کی باتوں سے لگتا ہے کہ پانامہ لیکس کیلئے ٹی او آرز کے معاملے پر بھی حکومت کی نیت ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء کی باتیں انتہائی افسوسناک ہیں اور تحر یک انصاف ایسے ماحول کو مزید برداشت نہیں کر یگی بلکہ اسکے خلاف آج پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں بھی شدید احتجاج کر یں گے اور حکومتی لوگوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ وفاقی وزراء کو خاموش کروائے ورنہ معاملات مزید خراب ہوں گے جس کی ذمہ داری (ن) لیگ وزراء پر عائد ہو گی۔
شاہ محمود قریشی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...