کر اچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارت کی جانب سے مئی 2017ءتک حالیہ سروے کے نتیجے میں مزید کئی عمارتوں کو خطرناک قراردیا گیاہے جس کے بعد اب خطرناک عمارتوں کی تعداد354ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پرماہرین تعمیرات وانجینئرز پرمشتمل ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے شہر بھر کی کئی مخدوش حالت عمارتوں کے معائنہ کیاجارہاہے۔اس سلسلے میں کراچی ریجن میں ایس بی سی اے کے محکمہ جاتی انتظامی ٹاﺅنزکی مناسبت سے جاری مرتب کردہ فہرست کے مطابق سب سے زیادہ صدرٹاﺅن1کی 215 اورصدرٹاﺅن 2میں57 خطرناک عمارتیں واقع ہیں اسی ترتیب سے لیاری ٹاﺅن میں 33،لیاقت آباد میں 20، جمشید ٹاﺅن میں 09،کیماڑی میں 4،بلدیہ ٹاﺅن میں 3، گلشن اقبال ٹاﺅن 2میں 3عمارات اورملیرٹاﺅن2 میں ،شاہ فیصل ٹاﺅن2 ،گلبرگ ٹاﺅن میں 2،جبکہ کورنگی ،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی سمیت سائٹ ٹاﺅن کی ایک ایک عمارتوں کے ساتھ کل خطرناک قراردی گئی عمارتوں کی تعداد354ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں ٹیکنیکل کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق عماراتی خستہ حالی اور زبوں حال بنیادی تعمیراتی ڈھانچے کے سبب مزکورہ عمارتوں کے اچانک زمین بوس ہونے کے شدیدخدشات ہیں۔ اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے خطرناک عمارتوں کے مکینوں ،دکانداروں اور استعمال کنندہ کوانتباہی نوٹسسز،اشتہارات اوراعلانات کے ذریعے گاہے بہ گاہے خبرداراوراس سلسلے میںمتعلقہ محکموںکو آگاہ کیاگیاہے۔اس سلسلے میں ایس بی سی اے نے عوام الناس سے ان کے اپنے مفاد میں درخواست کی ہے اپنے ارد گرد موجوداندرونی وبیرونی خستہ حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارتوں کی اطلاع ایس بی سی اے دفتر یااس فون نمبر 021-99232354پردی جائے ۔
شہر میں مخدوش عمارتوں کی تعداد 354 ہوگئی
May 30, 2017