کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ فریال تالپور کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ذوالفقار مرزا زرداری فیملی پر دہشت گردوں سے روابط کے الزام لگاتے ہیں یہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ درخواست گزار اور ان کی فیملی کا دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فریال تالپور کی جانب سے فاروق نائیک پیش ہوئے۔ درخواست میںاستدعا کی گئی ہے کہ ذوالفقار مرزا کو میڈیا پر ایسے بیانات دینے سے روکا جائے۔
ذوالفقار مرزا سے جواب طلب