مانچسٹر (عارف چوہدری) مانچسٹر میں دہشت گردی حملے کے متاثرین کی مدد کرنے والے پاکستانی نژاد سرجن 37 سالہ نوید یاسین نسلی منافرت کا شکار ہو گئے۔ ڈاکٹر نوید یاسین سلفورڈ ہسپتال جا رہے تھے تاکہ متاثرین کی مدد جاری رکھ سکے کہ ایک سفید فام وین ڈرائیور نے پیچھے آکر ہارن بجایا اور کہا کہ دہشت گرد اپنے وطن جاﺅ، ہم تمہیں یہاں دیکھنا نہیں چاہتے۔ نوید یاسین نے کہاکہ ہم مانچسٹر کے حادثے کے مرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے دادا پاکستان سے 1960ءمیں برطانیہ آکر آباد ہوئے تھے۔ ادھر واقعہ کی انکوائری ایم آئی 5 نے بھی شروع کر دی۔ این این آئی کے مطابق موس کے علاقے سے مانچسٹر حملے کے الزام پر 19 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا۔ کئی مکانوں کا محاصرہ کرکے تلاشی۔ پولیس ایک کار بھی ساتھ لے گئی۔
سرجن/ نسلی منافرت