حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث برآمدات کا 12 فیصد ہدف حاصل نہیں ہو گا: آپٹما

لاہور (کامرس رپورٹر) آل پاکستان ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) نے کہا ہے کہ حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث جی ڈی پی کے مقابلے میں ایکسپورٹ کا 12 فیصد ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا ۔ آپٹما کے ترجمان نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم کے دس جنوری 2106 کو 180 ارب روپے کے ٹیکسٹائل انڈسٹری پیکج کے اعلان کے مقابلے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انڈسٹری کیلئے صرف چار ارب روپے مختص کئے ہیں جو کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ساتھ مذاق کے متراد ف ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انڈسٹریل گروتھ اور برآمدات میں اضافے کیلئے کوئی اقدام نہیں کیے گئے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹری پہلے ہی زری قلت کا شکار ہے کیونکہ اس کے اربوں روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیئر نہیں کئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن