اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صرف جھوٹ بول رہے ہےں اداروں کی تضحیک کر رہے ہےں پاکستان کی ترقی روک رہے ہےں انشاءاللہ قوم انہےں 2018ءکے انتخابات میں مسترد کرے گی۔ صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصلہ قانون اورآئین کے مطابق آئے گا وزیر اعظم اور ان کے خاندان نے اپنا کوئی حق استعمال نہیں کیا حسین نواز نے سپریم کورٹ میں اعتراض جمع کرایا سڑک پر کھڑے ہو کر سیاست نہیں کی عمران خان بہت تماشا ہو گیا بہت جھوٹ بولا گیا کام تو آپ سے ہوتا نہیں ہے پاکستان کی ترقی آپ کا مقصد نہیں آپکو راہ فرار اختیار کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف بہتان تراشی اور دوسری طرف قانون سے بھاگنے کی کوشش ہے ہم یہ معاملہ سپریم کورٹ پر چھوڑتے ہیں کہ وہ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے اور ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ آئین و قانون کے مطابق ہی ہو گا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر اہم موقع پر پارلیمینٹ سے بھاگ جاتے ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان کے کیس میں بار بار یہ درخواست کی گئی کہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے، بار بار کی درخواست کے باوجود جے آئی ٹی کیوں نہیں بنائی جا رہی۔ عمران خان نے پہلے 10 ارب روپے کی پیشکش کا بیان دیا، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے چیئرمین کے بارے میں الزامات پر بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ (ن) لیگ ریفرنس کے ساتھ بات کرتی ہے تو اس وقت ہمیں کہا جاتا ہے کہ بے جا تنقید سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی کئی مہینے گذر جاتے ہیں لیکن عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کے لئے بینچ تک نہیں بنائے جاتے۔ عمران خان کے خلاف درجنوں مقدمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے میرے خلاف توہین عدالت اور ہتک عزت کا دعویٰ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ ابھی تک میرے خلاف ایسی درخواست دائر نہیہں کر سکے۔
مریم اورنگزیب
عمران خان بہت تماشا ہو گیا، آپ کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دےنگے ، مریم اورنگزیب
May 30, 2017