افغان کرکٹ لیگ: 8 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستانی کرکٹرز سٹارزکامران اکمل، عمراکمل، بابراعظم، محمد رضوان، رومان رئیس، عمران خان جونیئر، محمد نواز اور سہیل تنویر افغان کرکٹ لیگ میں مختلف فرنچائزز کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ٹوئنٹی 20 لیگ میں پاکستان، بنگلہ دیش ، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے مختلف کرکٹرز کو شامل کرلیا ہے۔، افغان لیگ کا پانچوان ایڈیشن 6 فرنچائز ٹیموں کے درمیان جولائی میں منعقد ہوگا، اس میں افغان آل رانڈر گلبدین نائب کو سب سے زیادہ 108,000 امریکی ڈالرز میں بوسٹ ڈیفینڈرز نے حاصل کیا ہے، ایونٹ میں شریک دیگر پانچ ٹیموں میں بندامیر ڈریگونز، مس ایانک نائٹس، کابل ایگلز، اسپینگر ٹائیگرز اور ایمو شارکس شامل ہیں، تمام فرنچائز کی ملکیت افغان بزنس گروپس نے حاصل کی ہیں۔پاکستانی کرکٹر سہیل تنویر اور رومان رئیس کو ایک لاکھ5 ہزار ڈالرز کے عوض مختلف فرنچائزز نے لیا ہے، دیگر فرنچائزز نے بنگلہ دیشی اوپنرامرالقیس، زمبابوے کے سین ولیمز کو اچھے معاوضوں پر حاصل کیا ہے ، سلمان بٹ کو اس بار کسی فرنچائز نے نہیں اپنایا۔ادھر افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شفیق استنکزئی کے مطابق ایونٹ کے تمام میچز 18 سے 28 جولائی کے درمیان کابل میں منعقد کیے جائیں گے، ہمارے ایونٹ کو آئی سی سی کی منظوری حاصل ہے اور ورلڈ کونسل اپنے ریفریز ایونٹ کیلیے بھیجے گی، ہم آئی سی سی پینل سے ایک فیلڈ امپائر بھی لیں گے،لیگ کے میچز افغانستا ن میں براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...