بھارتی شہری سے شادی کرنیوالے طاہر کی درخواست غیرم¶ثر ہونے پر خارج

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھارتی شہری عظمی سے شادی (صفحہ10بقیہ37)
کرنے والے ملائشیا کے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کر دی ۔ عدالت عالےہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بھارتی شہری عظمی سے شادی کرنے والے ملائشیا کے ٹیکسی ڈرائیور طاہر کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس کی بیوی سے آزادنہ ماحول میں ملاقات کرائی جائے۔ عدالت نے درخواست غیر موثر ہونے پر خارج کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بھارتی شہری عظمی نے طاہر علی سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔
درخواست خارج

ای پیپر دی نیشن