لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کونسل کے ممبر سینئر نائب صدر پی پی 146 لاہور اور سابقہ جنرل کونسلر یو سی 48 مغلپورہ، اکرام اللہ خان کاکڑ، شیخ آصف رفیق، عبدالحمید خان کاکڑ، شیخ عمران، تابندہ کاکڑ، محمد علی ٹیپو، قاضی ساجد محمود اور شیخ عادل رضا نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں کے لیے سخت قوانین بنائے جائیں۔ یہ پاکستانی قوم پر بڑا احسان ہو گا۔
ماہ رمضان میں اشیائے ضرورت میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، اکرام اللہ خان کاکڑ
May 30, 2017