لاہور(پ ر) گلی نمبر سات شفیع ٹاﺅن نزد ملک منیر روڈ کا پانی گزشتہ روز سے بند ہے اور گلی کے مکین رمضان المباررک میں بھی بوند بوند پانی کو ترس گئے ہیں اور دیگر علاقوں سے پانی بھر بھر کر ضروریات پوری کر رہے ہیں معزز علاقہ سید شفقت علی اور دیگر نے ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر سات کے پانی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ عوام شدید ترین گرمی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم نہ رہے