اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پروفیسر انوار کی درخواست ضمانت پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے مقدمہ میں گرفتار ملزم پروفیسر انوار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلے کے لئے ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔ ایف آئی اے نے درخواست گزار سمیت چار ملزمان کے خلاف سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔
.گستاخانہ مواد کیس، گرفتار پروفیسر انوار کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
May 30, 2017