پشاور: ایئر پورٹس اور ایئر لائنز کے اندر دوران سفر مسافروں کے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد

May 30, 2017

پشاور (آن لائن) ائیر پورٹس اور ائیر لائنز کے اندر دوران سفر مسافروں کے موبائل فون سے ویڈیو بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق ائیر پورٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے ملازمین کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ائیر پورٹ ملازمین کے علاوہ ائیر پورٹس پر اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے مسافر بھی موبائل فون سے کسی قسم کی ویڈیو نہیں بنائینگے۔ جو بھی کوئی مسافر اس کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف ائیر پورٹس رولز کے تحت کارروائی کی جائیگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

مزیدخبریں