اسلام آباد (بی بی سی )پاکستان کے 13 سالہ شہری احسن طاہر کا نام مائیکروسافٹ اور گوگل کی جانب سے ہیکنگ کے ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کراچی کے احسن طاہر نویں جماعت کے طالبعلم اور ایک ایتھیکل ہیکر ہیں۔ ایک سال قبل اْن کی اپنی ہی بنائی ہوئی ویب سائٹ ہیک ہو گئی تھی جسے واپس حاصل کرنے کیلئے انہوں نے کامیاب کوشش کی۔ یہیں سے ان کے سفر کا آغاز ہوا کہ کسی ویب سائٹ کو کس طرح محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ احسن طاہر کا کہنا ہے کہ پاکستانی انفراسٹرکچر جیسا کہ حکومتی ویب سائٹس اور پورٹلز سمیت تمام نئے برنس کو بھی محفوظ بنانا ممکن ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ’ہیکر ون اینڈ بگ کراؤڈ‘ کمپنی نے ان صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں امریکہ آنے کی دعوت دی۔احسن طاہر نے 18 مارچ سے یکم اپریل تک اپنے دورے میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے ملاقات بھی کی، جس میں انہوں نے کچھ بڑی انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کمپنیز کو اْن کے ڈیٹا بیس میں سکیورٹی نقائص سے آگاہ کیا۔اس تجربے سے انکا رجحان ’ایتھیکل ہیکنگ‘ کی جانب مزید بڑھ گیا۔ احسن کا خیال ہے کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی کمپنیز کی ویب سائٹس، سماٹ فونز، سماٹ ٹی وی حتیٰ کہ کاریں ہیک کئے جانے کے خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے لیکن اس کیلئے سائبر سکیورٹی کے میدان میں پاکستان کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پاکستان میں بھی کمپنیز کی ویب سائٹس ہیک کئے جانے کے خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے مائیکروسافٹ ،گوگل کے ہیکنگ کے ہال آف فیم میں شامل 13 سالہ احسن طاہر
May 30, 2017