راولپنڈی(صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموںکشمیرکے و امیر ممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اللہ کے حضور جوابدہی کا احساس ختم ہوچکاہے جس کی وجہ سے آج مسائل اورنا انصافیاں ہیں،رمضان المبارک میں تقویٰ مطلوب ہے،ظلم اور ناانصافی سے نفرت او ر اس کے خلاف جہاد مطلوب ہے،یہ ماہ مقدس ہر سال مسلمانوں کو تقویٰ کے ہتھیار سے لیس ہونے کے لیے سیایہ فگن ہوتا ہے،برائی سے نفرت پیدا ہوئی چاہے اپنے تفس کے خلاف ہویاسماج میں ہو،ان خیالات کااظہارانھوںنے سراج العلوم غوری ٹائوں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جب ظلم کا نظام ہوگاتو امن کیسے قائم ہوگا،اس کی ایک مثال امریکی صدر کی حالیہ دروہ سعودی عرب نے ٹرمپ نے بھارتی ریاستی دہشت گردی اوراسرائیلی دہشت گردی کو نظرانداز کیا،پاکستان جس نے نانہاد دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ افراد پیش کیے اس کی تحسین کرنے کی بجائے ہندوستان کی تحسین کی گئی ،ایسے میں دنیا میں امن ایک خواب رہے گا،انھوںنے کہاکہ دنیا کو امن اسلام دے سکتا ہے اسلامی نظام دے سکتاہے،اسلام کابول بالاہوگا تو دنیا میںامن قائم ہوگا،رمضان لمارک یہی پیغام لے آتا ہے کہ ہم اللہ کے بندے بن جائیں ایک اللہ کو اپنا معبوب خالق اورمالک تسلیم کریں ااور ایسا تقویٰ اختیار کریں جو اللہ کو مطلوب ہے،انھوںنے کہاکہ پاکستان کے قیام کا مقصدبھی یہی تھا پاکستان رمضان میںقائم ہوا آج یہ بحث ہے کہ پاکستان کس نظریے پر قائم ہوتھا پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہوا تھا اسلامی پاکستان ہی کشمیرکی آزادی کاضامن ہے۔