مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی

اسلام آباد (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔ پیر کو ججز نظر بندی کیس کی سماعت ہوئی تو پرویزمشرف کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی دفعات ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھی ہیں لہٰذا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے، پرویز مشرف ستمبر تک وطن واپس آسکتے ہیں، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...