لاہور (نامہ نگار) ہنجروال کے علاقہ میںنہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا ۔جسے تیراکوں نے نہر سے نکال کر بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا۔ پابندی کے باوجود شہر میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی شہریوں نے نہروں کا رخ کر لیا۔ گزشتہ روز ٹھوکر نیار بیگ کے قریب اسلم اپنے دوستوں کے ہمراہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر بے ہوش ہوگیا تھا۔