پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کیس کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزموں کو نوٹسز

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سمیعہ شاہد کے قتل کے مقدمے کی منتقلی کی درخواست پر تمام ملزمان کو 14 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مقتولہ کے شوہر مختار کاظم کی درخواست پر سماعت کی ۔
جس میں کہا گیا ہے کہ ملزمان مدعی اور گواہوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کو جان کا خطرہ ہے۔ درخواست گزار کے مطابق گواہ دھمکیوں کی وجہ سے پیش نہیں ہو رہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کیلئے ضروری ہے کہ مقدمہ کو جہلم سے لاہور منتقل کر دیا جائے۔فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن