لندن(نیٹ نیوز) موبائل فون ہو یا کمپیوٹر، ٹیبلٹ ہو یا سمارٹ فون، ایموجیز الیکٹرانک آلات پر ہونے والی گفتگو کا لازمی حصہ بن چکے ہیں اور ایموجیز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرنا اور گفتگو کو زیادہ مو¿ثر بنانا انتہائی آسان ہو گیا ہے۔ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 90 فیصد انٹرنیٹ صارفین بات چیت کے لیے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کو زیادہ بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے کیونکہ ایموجیز سے پیغام کا مطلب واضح ہو جاتا ہے۔