پیرس (این این آئی + بی بی سی) پیرس کی میئر نے شہر میں سیاہ فام خواتین کے ایک میلے پر اس بنیاد پر پابندی لگانے کی تجویز دی ہے کہ وہاں سفید فاموں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نیاساپو فیسٹیول نامی میلہ جولائی میں منعقد ہونا ہے اور اس میں 80 فیصد جگہ سیاہ فام خواتین کے لیے مخصوص ہوگی۔