کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز100 انڈیکس 497.97پوائنٹس کمی پر 5 نفسیاتی حدود برقرار نہ رکھ کر52636 کی حد سے گر کر 52138.90 کی نچلی حد پر بند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 66ارب 72کروڑ روپے سے زائد کمی رہی۔ ابتدائی اوقات میں انٹر سٹیل ‘ اینگروپولیمر‘ عائشہ سٹیل ملز کی حصص کی خریداری کے اچھے اثرات ‘آئندہ دنوں غیرملکی سرمایہ کی متوقع آمد کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے آئندہ دنوں کی تیز ی پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر100 انڈیکس 497.97 پوائنٹس کمی پر52138.90 کی نچلی حد پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار375کمپنیوں تک رہا۔ اس میں 105 کمپنیوں میںا ضافہ‘ 258 کمپنیوں میں کمی اور 12 کمپنیوں میں استحکام رہا۔