امریکا نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں 40فیصد کمی کردی

  امریکا نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراءمیں 40فیصد کمی کردی ہے.جبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔گزشتہ اپریل میں 3ہزار 925 اور مارچ میں 3ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔اخبار کے مطابق پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان نظر آئی اور گزشتہ دو ماہ کے دوران 28فیصد کے اضافے کے ساتھ ویزے جاری کئے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...