جے آئی ٹی میں تندوتیز سوال و جواب پر حسین نواز کی طبعیت بگڑ گئی

  وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی جے آئی ٹی میں تندوتیز سوال و جواب کے دوران اچانک طبعیت خراب ہو گئی ۔ فوری طور پر جوڈیشل اکیڈمی میں ڈاکٹرز کو طلب کر کے طبعی امداد فراہم کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سوالوں کے جواب جوڈیشل اکیڈمی میں دے رہے تھے کہ اچانک انکی طبیعت خراب ہو گئی اور حسین نواز کا شوگر لیول کم ہو گیا جس کے بعد فوری طور پر جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاءنے طبعی امداد فراہم کرنے ڈاکٹرز کو جوڈیشل اکیڈمی طلب کر لیا اور ڈاکٹر عمر دو ایمبولینسوں سمیت جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے حسین نواز کو طبعی امداد فراہم کی اور وہ ٹھیک ہو گئے جس کے بعد پھر سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...