کراچی (وقائع نگار) چاروں صوبوں میں سب سے پہلے سندھ کی صوبائی اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہوئی اور کابینہ تحلیل کردی گئی لیکن تاحال نگراں وزیراعلیٰ کے نام پراتفاق نہیں ہوسکا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈ ر خواجہ اظہار الحسن کے درمیان رابطے تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔ دونوں کے پاس31 مئی تک کا وقت ہے بصورت دیگر اسپیکر سندھ اسمبلی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں پر 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
نگراں وزیر اعلیٰ
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے نام پرتاحال اتفاق نہیں ہوسکا
May 30, 2018