ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں 2 ہزار کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی گئی: اکبر ناصر

لاہور(نامہ نگار) امریکہ کی معروف یونیورسٹی ہارورڈ کے فارغ التحصیل سکالرز اور پروفیسرز کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا اور چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان سے ملاقات کی۔ دس رکنی وفد میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پروفیسرز بھی شامل تھے۔ جنہیں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے اس موقع پر بتایا کہ شہر بھر میں سرویلنس اور سکیورٹی کیلئے8000جدید ویڈیو کیمرے نصب کیے جا چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے شہر میں 2000کلومیٹر فائبر آپٹکس بچھائی گئی۔ اکبر ناصر خان نے بتایا کہ شہر یوں کی فوری امداد کیلئے اہم شاہراہوں پر 300ایمرجنسی ٹیلی فون بوتھ جنہیںپینک بٹن بھی کہا جاتا ہے لگائے جا چکے ہیں۔ پولیس کو مختلف مقدمات کی تفتیش میں مدد کیلئے 700سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں فراہم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے 15ہزارسے زائد مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن