وزیر ریلوے نے ڈی ایس آفس لاہور میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ڈی ایس آفس لاہور میں آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ریلوے ہیڈکوارٹرز، ریلوے سٹیشن، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس سمیت تمام دفاتر اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر ریلویز نے ڈی ایس آفس لاہور میں آتشزدگی کے واقعے کی رپورٹ طلب کی۔ خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ ریلوے کا تمام اہم ریکارڈ محفوظ ہے۔ آگ لگنے کے واقعے پر ڈویژنل پرسانل آفیسر اور ایس ایس پی ریلوے پولیس عتیق الرحمان پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی کام کررہی ہے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور سفیان سرفراز ڈوگر نے ڈی ایس آفس میں خفیہ کیمرے بھی لگوادئیے ہیں اور دفاتر میں داخلے کے مقامات کو بھی محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سعد رفیق کو بتایا گیا کہ آگ لگنے کے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ان نامعلوم شرپسندوں کے خلاف بھی ایک دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جنہوں نے ڈی ایس آفس میں آگ لگانے کی کوشش کی مگر بھرپور انتظامات کی وجہ سے ناکام رہے اور فرار ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن