الخیرفائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم عراق اورشام کادورہ مکمل کرکے برماپہنچ گئے

May 30, 2018

لاہور (پ ر) الخیر فائونڈیشن کے چیئرمین امام قاسم رشیداحمدجوپچھلے کچھ دنوں سے عراق اورشام کے دورہ پرتھے ،انہوں نے وہاں رمضان کے مقدس مہینہ میںہزاروں مصیبت زدہ خاندانوں کو خوراک پہنچائی اوردوسری امدادی سامان تقسیم کیا امام قاسم رشیداحمدنے وہاں جدید آلات سے آراستہ ہسپتال کابھی افتتاح کیااورایک دسترخوان کاآغازکیا جوروزانہ تیرہ ہزارافراد کی غذائی ضروریات پوری کرے گا۔عراق اورشام میں الخیرفائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے امدادی سرگرمیاں مکمل کرنے کے بعد وہ گذشتہ روز برما پہنچے ہیں جہاں وہ رمضان کے سلسلہ میں مستحق ترین افرادمیں امدادی سامان تقسیم کریں گے۔

مزیدخبریں