گلگت بلتستان اصلاحاتی پیکیج ناکافی ہے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدراور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر پیر اعجا ز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اصلاحاتی پیکج ناکافی ہے۔ بیوروکریسی کے اختیارات میں جکڑنے کی بجائے خطے کو آئینی صوبہ تسلیم کرکے مکمل صوبائی خود مختاری ،قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نمائندگی دی جائے۔ جو کہ اس خطے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور ملکی ترقی کے لئے ضروری بھی ہے۔اچھی بات ہے کہ گذشتہ چند سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی طرف حکومتوںنے توجہ دی ہے، مگر بہتر ہوگا کہ فاٹا اور پاٹا کے عوام کو آئینی اور جمہوری حقوق ملنے کے بعد گلگت بلتستان کوبھی ملنے چاہیں۔صوبائی اسمبلی کے اندر اورباہر اپوزیشن کا احتجاج درست ہے مگر اسے پرامن رہنا چاہیے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام وفاقی اکائیوں کے عوام کوبرابر حقوق حاصل ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا ۔پھر بھارت ہو، افغانستان یا کوئی اور دشمن ملک ، پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کا حق حکمرانی وفاقی سیکرٹری کے ہاتھ میں ہوتو یہ آئینی حقوق نہیں،نوکر شاہی کی غلامی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...